اکنا ریلیف برانکس کی جانب سے 800سے زائد مستحقین میں مفت راشن کی تقسیم

0
147

رضاکار دن رات ضرورتمندوں کو ضروریات زندگی کے لئے حلال فوڈ گراسری،دودھ ،دہی ،سبزیاں،فروٹ اور چکن فراہم کررہے ہیں

نیویارک (پاکستان نیوز)اکنا ریلیف برانکس کی جانب سے برادر شبیر گل کی قیادت میں 800مستحق خاندانوں میں مفت راشن کی تقسیم کی گئی ۔اکناریلیف کے رضاکار دن رات ضرورتمندوں کو ضروریات زندگی کے لئے حلال فوڈ گراسری،دودھ ،دہی ،سبزیاں،فروٹ اور چکن فراہم کررہے ہیں ۔برانکس اور ہارلم کے امام ، شبیرگل کے آفس سے فوڈ اور گراسری منگل اور بدھ کو ہفتہ میں دو بار اور ٹیکساس فرائیڈ چکن ہفتہ اور اتوار کو لیکر جاتے ہیں ، تین چرچ ، تین کمیونٹی سینٹرز اور چھ مختلف تنظیموں کو بھی گراسری فراہم کی جاتی ہے جو راحت اور سکون خدمت انسانی میں پنہاں ہے اسکا ادراک اہل فکر لوگ ہی کرسکتے ہیں۔افریقن امریکن، البینن، عربی ، بنگالی ، پاکستانی ، یہودی ، بشپ ، پادری ہماری پینٹریوں پر رضاکاروں کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔الحمد للّٰہ اکنا برانکس کی ٹیم میں ہر رنگ و نسل کے لوگ موجود ہیں ، اکنا ریلیف امریکہ میں سینکڑوں مقامات پر گراسری تقسم کر رہے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here