افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہوگی

0
94

دوحہ(پاکستان نیوز)افغان طالبان کا 9 رکنی وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں چین کے دو روزہ دور ے پر موجود ہے۔ قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ طالبان وفد ملاعبدالغنی برادر کی قیادت میں گزشتہ روز 2 روزہ دورے پر چین پہنچا ہے۔انہوں نے بتایا کہ طالبان کے وفد نے چینی وزیرخارجہ سیملاقات کی ہے جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور امن عمل پرتبادلہ خیال ہوا۔ محمد نعیم کا کہنا تھاکہ طالبان وفدنیافغان سرزمین کسی بھی ملک کی سلامتی کے خلاف استعمال نہ ہونیکی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ چین نے افغان امور میں مداخلت نہ کرنے اور امن کیلئے کوششو ں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دوسری جانب چین نے بھی افغان طالبان وفد کی چینی وزیرخارجہ سیملاقات پر بیان جاری کیا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان وفد نے چینی وزیرخارجہ سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان افغانستان کی اہم فوجی اور سیاسی قوت ہیں اور چین افغانستان کیاندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر کار بند ہے۔ترجمان کے مطابق افغان عوام کے پاس ملک کواستحکام اور ترقی دینے کا اہم موقع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here