قوانین کے خاتمے کیلئے مدد نہ کرنے پر ڈیموکریٹس کی اپنے ساتھیوں کیخلاف تنقید

0
139

واشنگٹن ڈی سی(پاکستان نیوز) سینیٹ کے مخصوص قوانین کو ختم کرنے میں مدد نہ کرنے پر ڈیموکریٹس اراکین نسل پرستی کے الزامات کا شکار ہونے لگے، ڈیموکریٹس کے اراکین ہی اپنے ساتھیوں پر الزامات عائد کر رہے ہیں، ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹس کے جو اراکین مخصوص سینیٹ قوانین کو ختم کرنے میں پارٹی کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں ان پر ساتھی اراکین کی جانب سے نسل پرستی سمیت دیگر الزامات عائد کیے جا رہے ہیں ، کئی ڈیموکریٹس نے کہا کہ ویسٹ ورجینیا کے سینس جو مانچن اور ایریزونا کے کرسٹن سینما سینیٹ کے دیرینہ فلبسٹر رول میں تبدیلی کی مخالفت کرتے ہوئے اقلیتوں سے منہ موڑ رہے ہیں جس میں زیادہ تر قانون سازی کے لیے 60 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔کیلیفورنیا کے ڈیموکریٹ کے نمائندے میکسین واٹرس نے ایم ایس این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اقلیتوں کی کوئی پرواہ نہیںہے۔نومنتخب سینیٹ لیڈر مسز واٹرس نے ڈیموکریٹس پر سیاہ فام امریکیوں کو روکنے کا الزام عائد کیا، نائب صدر کملا ہیرس نے پیر کو دونوں سینیٹرز کو ووٹنگ بل کی منظوری کے لیے سینیٹ کے قوانین میں تبدیلی کے خلاف مزاحمت پر متنبہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here