کراچی(پاکستان نیوز) سول ایوی ایشن نے بیرون ملک سے آنےوالے مسافروں کے لیے نئے ضوابط جاری کردیے۔ سی اے اے کے مطابق اے کیٹیگری میں شامل ممالک سے آنےوالے مسافروں کوکوروناٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے جب کہ کیٹیگری بی ممالک سےآنےوالےمسافروں کو 96 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ رپورٹ لیناہوگی۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ ترکی، سعودی عرب اوریورپ کے کچھ ممالک، آسٹریلیا، کینیڈا، چین، جرمنی، اٹلی، جاپان، ملائیشیا اے کیٹیگری میں شامل ہیں۔ کولمبیا، پیرو، ارجنٹینا، میکسیکو، ساو¿تھ افریقہ اور دیگرممالک بی کیٹیگری میں شامل ہیں۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مسافروں کوآس اوپیزپرعملدرآمدکرناہوگا،ذمے داری آئرلائنزپرعائدہوگی۔