دبئی میں پہلے چرچ کی تعمیر کا اعلان

0
251

نیویارک (پاکستان نیوز)مشرق وسطیٰ کا پہلا مرمون ٹیمپل دبئی میں تعمیر کیا جائے گا ، اس بات کا اعلان رواں ہفتے سالٹ لیک سٹی میں ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا جس میں ہزاروں افراد شریک تھے ، مرمون ٹیمپل ایک عیسائی عبادت گاہ ہے جس کے دنیا بھر میں 16ملین کے قریب ممبرز ہیں، چرچ کے صدر روسل نیلسن نے بتایا کہ ٹیمپل کی تعمیر کے لیے ہمیں دبئی سے درخواست موصول ہوئی تھی جس کے بعد منصوبے کو حتمی شکل دی گئی ، انھوں نے کہا کہ دبئی دنیا کے ان 8شہروں میں شامل ہو گیا ہے جہاں ان ٹیمپلز کی تعمیر کو عملی جامعہ پہنایا جائے گا، امارات میں مقیم عیسائی شہریوں ٹیمپل کی تعمیر کو اپنے لیے خوش آئند اضافہ قرار دیتے ہوئے شیخ زاید کے اقدامات کی تعریف کی ہے ، اس وقت امارات میں 200کے قریب کمیونٹیز کے لوگ رہائش پذیر ہیں جوکہ مختلف مذاہب اور قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ٹیمپل کا نام حضرت ابراہیم علیہ اسلام کے نام پر رکھا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here