نوجونواں کی نقل مکانی، شرح پیدائش میں نمایاں کمی

0
76

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں بچوں کی شرح پیدائش میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی بڑی وجہ نوجوانوں کی جانب سے دیگر ریاستوں کی جانب نقل مکانی کو قرار دیا جا رہا ہے ، نئے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نیویارک میں بچوں کی پیدائش کی شرح میں کمی جاری ہے کیونکہ خواتین بچے پیدا کرنے کے لیے طویل انتظار کرتی ہیں۔2021 میں نیویارک میں تقریباً 211,000 بچے پیدا ہوئے ،ایک دہائی قبل 2011 میں یہ تعداد تقریباً 241,000 کے قریب تھی، کارنیل یونیورسٹی کے پروگرام ان اپلائیڈ ڈیموگرافکس کے نئے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق نیویارک سے دیگر ریاستوں میں منتقل ہونے والے نوجوان بچوں کی نگہداشت کے لیے رہائش گاہوں کی کمی کے مسائل کا شکار تھے، نوجوان چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کی بجائے کسی نرسری یا ڈے کیئر ہوم میں پرورش کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، کارنیل میں ریسرچ سپورٹ اسپیشلسٹ لیسلی رینالڈز نے ایک ای میل میں دی پوسٹ کو بتایا کہ عمومی طور پر، گرتی ہوئی زرخیزی کی شرح زیادہ آبادیاتی تبدیلی کا حصہ ہے جہاں آبادی سماجی تقاضوں سے مطابقت رکھتی ہے جیسے کہ افرادی قوت میں حصہ لینا، بچوں کی کل وقتی دیکھ بھال فراہم کرنے یا تلاش کرنے کی صلاحیت، اور خاندانی زندگی میں حصہ لینا شامل ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here