سینیٹرز کا انسانی شناخت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بند کرنیکامطالبہ

0
115

واشنگٹن ڈی سی (پاکستان نیوز)دو ڈیموکریٹک سینیٹرز نے یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) سے چہرے کی شناخت اور دیگر نگرانی کی ٹیکنالوجیز کا استعمال بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو ان کے بقول انفرادی رازداری کے حقوق کیلئے خطرہ ہے۔سینیٹرز سیس ایڈمارکی اور ویڈن رون نے آئی سی ای کے قائم مقام ڈائریکٹر ٹی جانسن کے نام خط میں انسانی رازداری کی پامالی کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، سینیٹرز نے کہا کہ ان خفیہ طریقوں نے ICE کو ریاستہائے متحدہ میں رہنے والے زیادہ تر لوگوں کے بارے میں ڈیٹا حاصل کرنے کی اجازت دی ہے۔مارکی اور وائیڈن نے کہا کہ “اس نگرانی کے نیٹ ورک نے رازداری کے تحفظ کے خلا کا فائدہ اٹھایا ہے اور اس کے شہری حقوق کے بہت زیادہ مضمرات ہیں۔آئی سی ای کو فوری طور پر اپنی اورویلیئن ڈیٹا اکٹھا کرنے کی کوششوں کو بند کر دینا چاہئے جو بہت زیادہ افراد پر اندھا دھند بہت زیادہ ڈیٹا اکٹھا کرتی ہیں۔سینیٹرز نے جارج ٹاؤن لاء سینٹر آن پرائیویسی اینڈ ٹیکنالوجی کی رپورٹ کو نوٹ کیا کہ ICE ایک گھریلو نگرانی کی ایجنسی کے طور پر کام کرتا ہے۔رپورٹ میں پتا چلا ہے کہ ایجنسی نے امریکہ میں تقریباً ایک تہائی بالغوں کے ڈرائیور کے لائسنس کی تصاویر پر چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے اور ان میں سے تقریباً تین چوتھائی لوگوں کے ڈرائیور کے لائسنس کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی ہے۔سینیٹرز کے مطابق امیگریشن حکام کسی بھی مشکوک شخص کی تلاش میں انتہائی ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے بنیادی انسانی حقوق کی حدود کو بھی کراس کر جاتے ہیں جوکہ عام افراد کے ساتھ زیادتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here