امریکہ ایک قوم بننا چاہتا ہے تو اس کا ایک ہی مذہب ہونا چاہئے :مائیکل فلن

0
228

نیویارک (پاکستان نیوز)ٹرمپ انتظامیہ میں قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیکل فلن نے ہفتے کے روز کہا کہ امریکہ کا ایک ہی مذہب ہونا چاہئے۔ہفتے کی رات ”ری بیوگن امریکہ” کے دورے پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر ہم خدا کے ماتحت ایک قوم بننے جا رہے ہیں، جو ہمیں لازمی ہے، تو ہمارا ایک مذہب ہونا چاہئے۔معاشی نظریات کے حوالے سے پہچان رکھنے والے فلن نے صدر بائیڈن پر انتخابی دھاندلی کا الزام بھی لگایا جوکہ غلط ثابت ہوا ۔فلن نے ٹرمپ کے پہلے قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں یہاں تک کہ وہ فروری 2017 میں مستعفی ہو گئے، ان کے دور اقتدار میں صرف 22 دن تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here