شکاگو سبرب لمبارڈ میں فلک بینکوئٹ اور ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح

0
159

پہلا ساﺅتھ ایشین ڈرائیوان ریسٹورنٹ وبینکوئٹ کے روح ورواں مشہور کیٹر مسعود علی اور عبدالمنان ہیں

شکاگو(پاکستان نیوز) گزشتہ دنوں3جولائی کو شکاگو کے سبرب لمبارڈ میں پہلا ساﺅتھ ایشین ڈرائیوان ریسٹورنٹ وبینکوئٹ ہال کا افتتاح ہوا۔بینکوئٹ ہال کے افتتاح کی تقریب COVID-19کیSOPکا خاص خیال رکھتے ہوئے کی گئی۔تقریب میں50مہمانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔فلک بینکوئٹ ہال کے روح و رواں مشہور کیٹرنگ شخصیت مسعود علی ہیں اور ساتھ میں انکے پارٹنر عبدالمنان ہیں۔تقریب کے انتظامات میں شکاگو کمیونٹی کی سماجی شخصیت خرم سید آگے آگے تھے۔بینکوئٹ ہال کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا گیا۔تقریب میں افتخار شریف سمیت مسعود علی اور عبدالمنان کے دوست احباب نے شرکت کی۔شرکاءکو بینکوئٹ ہال اور ریسٹورنٹ کا وزٹ کرایا گیا۔آخر میں خرم سید اور مسعود علی نے صحافیوں اور میڈیا کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here