اسلام آباد(پاکستان نیوز)موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان کی طویل المیعاد بی3ریٹنگز پر تنزلی کے لئے نظرثانی کی جائے گی کیونکہ اسے توقع ہے کہ حالیہ اعلان کردہ اقدام کے تحت جی20کے قرض دہندگان سے دوطرفہ قرض کی خدمات میں ریلیف کی درخواست کی جائے گی جس سے نجی شعبے کے قرض دہندگان کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔موڈیز نے توقع کی کہ رواں مالی سال میں پاکستان کی معیشت تقریباً ایک فیصد تک سکڑ جائے گی اور مالی سال2021میں دو سے تین فیصد تک ترقی کرےگی۔دریں اثناءسٹیٹ بینک کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ موڈیز نے پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کو زیر جائزہ کی کیٹیگری میں رکھا ہے۔