امریکی سائنس دانوں کا کرونا کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف

0
168

 

واشنگٹن(پاکستان نیوز)سائنس دانوں نے کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کے حوالے سے ایک تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ہے، جس سے وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ امریکی سائنس دانوں نے اپنی مسلسل تحقیقات کے نتیجے میں تازہ انکشاف کیا ہے کرونا وائرس سانس لینے اور بات کرنے سے بھی پھیل سکتا ہے، اس سلسلے میں سائنس دانوں نے وائٹ ہاو¿س کو خط کے ذریعے خبردار کر دیا۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ محدود پیمانے پر کی گئی تحقیق میں سائنس دانوں نے انکشاف کیا کہ کرونا وائرس صرف چھونے، کھانسنے یا چھینکنے سے نہیں بلکہ باتیں کرنے اور سانس لینے سے پھیل سکتا ہے، اس لیے وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کے لیے مزید احتیاط کرنی ہوگی۔ خیال رہے کہ ڈاکٹرز تواتر کے ساتھ کہتے آ رہے ہیں کہ عام لوگوں کو سرجیکل ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے تاہم اب نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کی ایک کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ہاروی فائنبرگ نے کہا ہے کہ یہ ٹھیک ہے کہ سرجیکل ماسک کی ضرورت طبی عملے اور مریضوں کو ہے تاہم یہ بہتر ہے کہ میں اس کی جگہ کوئی مفلر یا رومال منہ پر باندھوں۔ کرونا وائرس ٹاسک فورس کے ممبر ڈاکٹر اینتھنی فاسی نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے ماسک کے وسیع استعمال کی تجویز پر نہایت توجہ سے غور کیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here