فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی

0
13

کراچی(پاکستان نیوز) کریڈٹ ریٹنگ کے عالمی ادارے فچ ریٹنگز نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کردی۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ ریٹنگز نے پاکستان کی مالی کارکردگی میں بہتری، افراط زر میں کمی اور معاشی استحکام کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی غیرملکی کرنسی کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بہتر کرکے بی مائنس کردی ہے اور آٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے۔ فچ ریٹنگز نے حکومتی قرضوں میں کمی، بجٹ خسارے پر قابو پانے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کے تحت ساختی اصلاحات، سخت معاشی پالیسیوں پر عمل درآمد میں بھی پیش رفت کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔ ریٹنگ کی بہتری کے ساتھ جاری اپنے جائزے میں فچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نمو تین فیصد تک رہنے کا امکان ہے بجٹ خسارہ مالی سال کے اختتام پر جی ڈی پی کے چھ فیصد تک رہنے کا امکان ہے رواں مالی سال افراط زر کی شرح 5فیصد تک رہنے کا بھی امکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here