پراﺅڈ بوائے ٹرمپ کا سفید فام مسلح گروہ کو مسلم ووٹرز کے خلاف تیار رہنے کا حکم

0
130

نیویارک (پاکستان نیوز)اسلام فوبیا اور شدت پسندی اور نفرت آمیز واقعات کے لیے بدنام ”پراﺅڈ بوائز“ تنظیم نے صدارتی انتخابات کے پہلے مباحثے کے دوران ٹرمپ کی جانب سے تنظیم کی تعریف کرنے کے اقدام کو سراہا ہے ، نیویارک ٹائمز کے نمائندہ مائیک بیکر نے بتایا کہ تنظیم کے کسی رکن نے سوشل میڈیا کی ایپ ٹیلی گرام پر ٹرمپ کے جواب میں لکھا ہے کہ “Standing by sir,” جس کا مطلب ہے کہ بدنام زمانہ تنظیم ٹرمپ کے اشارے پر کسی بھی تخریب کار کارروائیوں کے لیے تیار ہیں ۔ ٹرمپ کے پیغام اور بدنام زمانہ تنظیم کے جواب کے بعد امریکہ میں انتخابات کے بعد خانہ جنگی کے خطرے کو تقویت مل رہی ہے کیونکہ اگر ٹرمپ نے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہ کیا تو ملک میں خانہ جنگی کا آغاز ہو سکتا ہے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here