نیویارک(پاکستان نیوز)چین امریکہ کو معاشی میدان میں شکست دے کر دنیا کا امیر ترین ملک بن گیا ہے، بلوم برگ کے مطابق گذشتہ 2 دہائیوں میں عالمی دولت میں 3 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی دولت سنہ 2000 میں 156 ٹریلین ڈالر تھی جو اب بڑھ کر 514 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے جس میں چین کا سب سے زیادہ 1/3 حصہ ہے۔ چین کی مجموعی معاشی مالیت 120 ٹریلین ڈالر ہے جو کہ سنہ 2000 میں صرف 7 ٹریلین ڈالر تھی۔ امریکہ اپنی خراب معاشی پالیسیوں کے سبب عالمی دولت میں صرف 90 ٹریلین ڈالرز کی ملکیت رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی دولت کا 68 فیصد حصہ جائیداد کی صنعت سے منسلک ہے جبکہ عالمی دولت کے 2 تہائی حصے پر عالمی اشرافیہ کا قبضہ ہے جو عالمی آبادی کا صرف 10 فیصد حصہ ہے۔