نیویارک (پاکستان نیوز)ڈیموکریٹس کے امیدوار کیری سولاجز نے ناسو کائونٹی لیجسلیٹر ڈسٹرکٹ 3سے کانٹے دار مقابلے میں ری پبلیکن امیدوار شہریار علی کو شکست دیدی، کیری سولاجز نے مجموعی ووٹوں میں 62فیصد 5ہزار 914ووٹ حاصل کیے جبکہ شہریار علی نے مجموعی ووٹوں میں 37فیصد 3ہزار 553ووٹ حاصل کیے،چودھری اکرم نے بڑے منظم انداز میں شہریار علی کی انتخابی مہم چلائی ، پاکستانی کمیونٹی نے لائنوں میں لگ کر ووٹنگ میں حصہ لیاجس میںنوجوانوں ، خواتین ، بزرگوں کی بڑی تعداد بھی ووٹ کاسٹ کرتی دکھائی دی، رضا کاروں نے بزرگ ووٹرز کوپک اینڈ ڈراپ کی سہولت دی جوکہ اس سے پہلے کسی الیکشن میں دیکھنے میں نہیں آئی ، شہریار علی نے پاکستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنا پورا زور لگایا ، شکست اور فتح اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ، انھوں نے کمیونٹی کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔چودھری اکرم نے کہا کہ ہم نے الیکشن مہم میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، کمیونٹی نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا ، میں اس پر کمیونٹی کا صدق دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، بزنس مین محسن شاہ نے کہا کہ کانٹے کے مقابلے میں کمیونٹی نے جس طرح شہریار علی کا ساتھ دیا وہ اس سے قبل کبھی دیکھنے میں نہیں آیا، شہریار علی ہارے یا جیتے ہم اس کے ساتھ ہیں۔