واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کی جانب سے منظور کردہ740ارب ڈالرز کا دفاعی بجٹ ویٹو کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے بتایا کہ وہ اس قانون کی حمایت نہیں کرسکتے کیونکہ یہ قومی سلامتی سے متصادم ہے۔اور یہ کہ چین اور روس کے لیے یہ ایک تحفہ ہے۔انہوں نے بہت سے فوجی اڈوں کے نام تبدیل کرنے کے فیصلے پر بھی تنقید کی جو نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کے تناظر میں کیا گیا۔ٹرمپ نے افغانستان، جنوبی کوریا اور جرمنی سے امریکی فوجیوں کے نکالنے کے معاملے کو روکنے کی کوشش کی بھی غیر آئینی قرار دیا۔