نیویارک گورنر کیلئے لی زیلڈن، کیتھی ہوشل کے درمیان کانٹے کا مقابلہ

0
245

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں ری پبلیکن کے گورنر امیدوار لی زیلڈن کے فتح کے امکانات بڑھ گئے ہیں جبکہ مقامی سروے میں ڈیموکریٹس کی موجودہ گورنر کیتھی ہوشل کی برتری ظاہر کی گئی ہے، یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ 2002 کے بعد ری پبلیکن کا کوئی امیدوار گورنر کے عہدے تک رسائی حاصل کر یگا، اس سے قبل جارج پٹاکی 2002 میں ری پبلیکن جماعت کے پلیٹ فارم سے گورنر منتخب ہوئے تھے، پاکستان نیوز کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق ڈیموکریٹس کی کیتھی ہوشل کو ری پبلیکن امیدوار لی زیلڈن کے خلاف 46 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے برتری حاصل ہے، سروے کے دوران 1617 افراد سے رائے لی گئی جس میں کیتھی ہوشل کی حمایت میں رائے موصول ہوئی، سروے کے دوران کیتھی ہوشل اور زیلڈن کے درمیان مارجن کی شرح 2.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔سروے کے دوران دونوں امیدواروں میں کافی قریبی مقابلہ رہا ہے ، جس میں ہوشل کو اپنے حریف پر 11پوائنٹس کی برتری دی گئی ہے، جس کے مطابق کیتھی ہوشل 52 فیصد ووٹوں سے برتری حاصل کیے ہوئے ہیں، سروے کے دوران ممکنہ غلطی کا امکان 4.9 فیصد رکھا گیا،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here