پاکستان تحریک انصاف شکاگو چیپٹر کا ہنگامی اجلاس

0
216

اوورسیز کے سیکرٹری عبداللہ ریاڑ کے کرائے ہوئے انتخابات کو مسترد کرتے ہیں: اجلاس کا فیصلہ
چار کے ٹولے کے سرغنہ نے خود کو صدر منتخب کر لیا، بنیادی اور وزیراعظم کے منشور پر چلنے والے اراکین پر مشتمل کابینہ کا اعلان کررہے ہیں:بانی صدر وسیم بٹ

شکاگو ( پاکستان نیوز ) پاکستان تحریک انصاف شکاگو چیپٹر کا ایک ہنگامی اجلاس بدھ 18 مارچ کو سابق صدر وسیم بٹ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحریک کے سابق عہدیداران ، بنیادی اراکین و ہمدردوںکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں کرونا وائرس کے نتیجے میں پیش آمدہ صورتحال میں تحریک کے ساتھیوں کے فرائض و کمیونٹی کے تحفظ و احتیاطی تدابیر اور متاثرین کی بھر پور مدد و اشتراک کیلئے عملی اقدامات کے فیصلوں اوور سیز کے جنرل سیکرٹری عبداللہ ریاڑ کے غیر جمہوری و مفاداتی روئیے کے تحت امریکہ بھر میں خصوصاً شکاگو میں غیر آئینی و غیر جمہوری انتخابات کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں چار کے ٹولے کے خود ساختہ صدر راجہ یعقوب کے بانی صدر وسیم کو بھیجے ہوئے خط پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس خط کو مغلظات ‘ قابل ِ اعتراض زبان اور کم ظرفی کا پلندہ قرار دیا گیا۔ شرکاءکاکہنا تھا کہ چارکے ٹولے کے سرغنہ راجہ یعقوب نے خود کو صدر قرار دے کر شکاگو میں PTI کو شکست و ریخت سے دوچار کرنے کی مذموم سازش کی ہے اور غیر اخلاقی گراوٹ سے بھری زبان کے استعمال سے تحریک کے تاثر کو متاثر کیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شکاگو میں تحریک انصاف اور وزیر اعظم کے منشور و روشن امیج کے بھرپور اظہار و عملی اقدامات کیلئے ایک شیڈو کابینہ کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ فیصلے کے مطابق فوری طور پر شکاگو چیپٹر کی کابینہ تشکیل ہوئی اور درج ذیل عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔ صدر وسیم بٹ ، سینئر نائب صدر شفقت چوہدری ، نائب صدر محمد سلیم مکھی ، جنرل سیکریٹری میجر ( ر) طارق ورک ، جوائنٹ سیکرٹری ، نعیم احمد فنانس سیکرٹری ، ذوالفقار علی بھٹی،انفارمیشن سیکرٹری اعتزاز حسین سید اور ایونٹ آرگنائزر میاں سہیل میاں۔ اجلاس میں خود ساختہ صدر راجہ یعقوب کے غلیظ زبان اور نفرت انگیزی پر مبنی بھیجے جانے والے خط کے خلاف قرار داد مذمت متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here