واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ کی ائیر فورس میں مسلم آفیسر میاسا نے حجاب کے حوالے سے ادارے کی پالیسی تبدیل کرانے میں اہم کردار ادا کیا ، کیپٹن میاسا نے 2018 کے دوران 29 سال کی عمر میں امریکی ائیر فورس کو جوائن کیا تھا ، تربیت کے دوران ان کو حجاب کی اجازت نہیں تھی لیکن تربیت مکمل کرنے کے بعد میاسا نے نہ صرف حجاب بلکہ اپنے مذہب کے حوالے سے رہائش گاہ حاصل کرنے کے لیے قانونی درخواست دائر کی جس کو منظور کیا گیا ، میاسا کی آمد سے قبل ائیر فورس میں کوئی مسلم یا دوسرے مذاہب کے آفیسر اور خواتین اپنے مذہبی عقائد کو مکمل کرنے سے قاصر تھے ۔کیپٹن ماسا سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بھی کافی مقبول ہیں اور ان کے فالورز کی تعداد ہر روز بڑھ رہی ہے ، امریکہ کی ائیر فورس میں اس وقت 20 فیصد خواتین آفیسرز خدمات انجام دے رہی ہیں جبکہ کیپٹن میاسا پہلی باحجاب مسلم خاتون آفیسر ہیں ۔