نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے لندن کے میئر صادق خان کے دورہ نیویارک کے موقع پر ان کے اعزاز میں سٹی ہال میں تقریب کا انعقاد کیا، جس کے دوران ایرک ایڈمز نے نیویارک آمد پر صادق خان کو خوش آمدید کہا اور مختلف شعبوں میں تعاون اور معاہدوں پر دستخط بھی کیے، جبکہ دونوں حکام کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا جس کے دوران میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ ہمیں مسائل کو حل کرنے کے لیے گلوبلی سطح پر سوچنا ہوگا، اس موقع صادق خان نے دونوں شہروں کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کے شہروں کا رخ کر کے سیاحت کے فروغ میں اہم کردارادا کر سکتے ہیں، دونوں حکام نے سی 40 شہروں کے گروپ کا حصہ بننے پر فخر کا اظہار کیا، سی 40 گلوبلی نیٹ ورک کا حصہ ہے جس کے دوران مختلف شہروں کے میئرز اجتماعی طور پر موسمیات کے مسائل اور دیگر باہمی مسائل کے حل کے لیے کام کرتے ہیں۔