ادیس ابابا (پاکستان نیوز) اقوام متحدہ کے امدادی پروگرام کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیرون ملک ہر طرح کی امداد معطل کرنے کے فیصلے کے نتیجے میں مزید لاکھوں افراد ایڈز سے ہلاک ہو سکتے ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے امریکا ترقی پذیر ممالک کو سرکاری ترقیاتی امداد فراہم کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے، اور اس مقصد کے لیے زیادہ تر فنڈز امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ذریعے فراہم کیے جاتے رہے ہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں اقتدار میں آنے کے بعد امریکی غیر ملکی امداد کا بڑا حصہ 3 ماہ کے لیے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔، جس کے نتیجے میں عالمی انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو اس بحران سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔