منہاٹن (پاکستان نیوز) منہاٹن کی کریمنل کورٹ نے نیوجرسی کے رہائشی مسلم ڈرائیورمحمد الائویز کو بے احتیاطی سے ڈرائیونگ کرنے، 8 راہگیروں کو زخمی کرنے سمیت متعدد الزامات سے بری کر دیا ہے ، عدالت نے ملزم کی ایک لاکھ ڈالر کی زر ضمانت پر رہائی کا حکم دیا ، پولیس نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ملزم نئے سال کی رات مرسڈیز میں سوار تھا، جب پولیس نے اس کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے کار کے شیشے نیچے کیے اور اس دوران پولیس نے دیکھا کہ ملزم نے اپنی گرل فرینڈ کو گلے سے دبوچ رکھا تھا جبکہ پولیس کو گالیاں نکالتے ہوئے گاڑی بھگا دی ، بے احتیاطی سے ڈرائیونگ کرنے پر ملزم نے راستے میں متعدد دکانوں اور گاڑیوں کو ہٹ کیا جس سے 8 کے قریب راہگیر زخمی ہوئے، پولیس نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ملزم کی گرفتاری کے موقع پر اس کی گاڑی سے کوکین کے سگریٹ بھی برآمد کیے گئے جبکہ گرل فرینڈ کا موقف تھا کہ ملزم نے رات کو بہت زیادہ شراب پی رکھی تھی۔
س