فلوریڈا(پاکستان نیوز)مقامی سروے کے دوران آدھے سے زائد شہریوں نے 2024 صدارتی انتخابات میںسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کی حمایت کر دی ہے ، تفصیلات کے مطابق کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس کے سروے کے دوران 55 فیصد افراد نے ٹرمپ کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ 21 فیصد افراد نے رائے دی کہ وہ فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سینٹس کو ووٹ دیں گے جبکہ 4 فیصد افراد نے ساﺅتھ ڈیکوٹا کی گورنر کرسٹی نوئیم کے حق میں رائے کا اظہار کیا ۔سروے کے دوران ہر دس میں سات افراد نے رائے دی کہ وہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو صدر کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ 15 فیصد نے اس کی مخالفت میں رائے دی ۔پچانوے فیصد افراد نے رائے دی کہ ری پبلیکن پارٹی کو ٹرمپ کے ایجنڈے اور پالیسی کو آگے لے کر چلنا چاہئے جبکہ 3 فیصد نے کہا کہ اس میں تبدیلی ہونی چاہئے ۔