کیپٹل ہل حملہ اندرونی دہشتگردی قرار

0
528

نیویارک (پاکستان نیوز)ایف بی آئی چیف کرسٹوفر رے نے کیپٹل ہل حملے کے حوالے سے سینیٹ جوڈیشری کمیٹی میں پیش ہو کر اپنے ادارے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس لوگوں کی جانب سے اس طرح حملے کے کوئی اطلاعات نہیں تھیں ، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو عمارت سے باہر نکالا ، انھوں نے واقعہ کو اندرونی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کے کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ٹرمپ کے مخالفین نے ہی کیپیٹل ہل پر حملہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ ایف بی آئی چیف نے کیپٹل ہل حملوں کے بعد پہلی مرتبہ کانگریس کے سامنے پیش ہو کر اپنے موقف سے آگاہ کیا ہے ۔ایف بی آئی چیف نے ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی ، دہشتگردی ، انتہا پسند گروپوں ، سفید فام انتہا پسندوں کے بڑھتے خدشات پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here