اسلام آباد (پاکستان نیوز) ادارہ شماریات کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں مہنگائی بڑھ کر 8.70 فیصد ہو گئی، جنوری کی نسبت فروری میں مہنگائی میں 1.80 فیصد اضافہ ہوا۔ فروری 2020 میں مہنگائی کی شرح 12.4 فیصد تھی۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا فروری مہنگائی کی اوسط شرح 8.25 فیصد رہی۔ فروری میں سالانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں انڈے 48.10 فیصد مہنگے ہوئے۔ بجلی 43.6 اور چکن 36.33 فیصد مہنگے ہوئے۔ مصالحہ جات 31.13,گندم 23.79 فیصد اور آٹا 13.51 فیصد مہنگا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق گھی 17.27,چینی17.16 اور کوکنگ آئل 15.39 فیصد مہنگا ہوا۔ فروری میں ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں چکن 37 فیصد مہنگا ہوا۔ کوکنگ آئل کی قیمت میں 11.92 فیصد اضافہ ہوا۔ فروری میں گھی 9 فیصد اور پھل 9.26 فیصد مہنگے ہوئے۔ مصالحہ جات ساڑھے 5 اور دال چنا 4.48 فیصد مہنگی ہوئی۔ دال مسور کی قیمت میں 3.28 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی تا فروری آلو 45.68 فیصد مہنگے ہوئے۔ ادارک 51.69 فیصد اور انڈے 42.9 فیصد مہنگے ہوئے۔ گندم 32.7،آٹا 14.91 اور سونا 31.64 فیصد مہنگا ہوا۔ چاندی 27.72 اور دالیں 26.62 فیصد مہنگی ہوئیں۔ گھی 19.26، چینی 24.43 اور گڑ 13.94 فیصد مہنگا ہوا۔ سالانہ بنیادوں پر فروری میں پیاز 29.72 فیصد سستے ہوئے۔ ٹماٹر 29.49 فیصد اور تازہ سبزیاں 22.58 فیصد سستی ہوئیں۔