امریکی گلوکارہ کے انتقال کی خبر معمہ بن گئی

0
147

نیویارک(پاکستان نیوز) گلوکارہ کیڈی گروز، فوٹو: ٹوئٹرامریکی گلوکارہ کیڈی گروز کا 30 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا اور ان کی موت کی خبر ان کے بھائی کوڈی گروز نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ رپورٹ کے مطابق کیڈی گروز نے اپنے کیریئر میں ’دِس لٹل گرل‘ اور ’آئل اینڈ واٹر‘ جیسے کامیاب گانوں کی گلوکاری کی۔کیڈی کے بھائی کوڈی گروز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے بہن کے ہمرہ ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ کیڈی گروز اس دنیا کو چھوڑ کر چلی گئیں، ابھی بہت کم تفصیلات سامنے آئیں ہیں، تاہم فیملی کوشش کررہی ہے کہ معلومات ملتے ہی اسے لوگوں کے ساتھ شیئر کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here