ورجینیا: فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

0
50

واشنگٹن(پاکستان نیوز) ورجینیا کے ایک اسٹور میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ ریاست ورجینیا کے شہر چیسی پیک کے ایک اسٹور میں گھس کر مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔ اسٹور سے ایمرجنسی کال موصول ہوتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا تھا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ زخمیوں اورلاشوں کی اسپتال منتقلی کے لیے 40 سے زائد ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر موجود تھیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here