سکینڈلز سے عمران کو نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہو رہا ہے!!

0
95

تجزیہ: اوریا مقبول جان
لاہور(پاکستان نیوز) تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ جو بھی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں وہ حکومت کے کیمپ سے پھیلائی جا رہی ہیں جو ہر روز ناکام ہو رہی ہیں۔ حکومت سمجھتی ہے کہ گولی لگنے کے بعد عمران خان حوصلہ ہار بیٹھے ہیں، وہ اب کچھ نہیں کر سکیں گے، حکومت نے پہلے توشہ خانہ کھولا لیکن کچھ نہیں بنا، عمران خان مقبولیت کی اس سطح پر ہے کہ جتنے بھی سکینڈل ان کیخلاف لائے جا رہے ہیں ان سے انہیں نقصان نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ اب تو یہ ثابت ہو چکا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت لانے کا فیصلہ انتہائی غلط تھا، ملک عمران خان کے کسی دور میں مشکل نہیں تھا، عمران خان کو اب یہ اندازہ ہو گیا ہے کہ اگر یہ حکومت مزید چھ ماہ یا سال رہے تو انہیں ہی فائدہ ہوگا کیونکہ ساری خرابیاں ان کے گلے پڑیں گی۔ عمران خان پنڈی جا رہے ہیں ان کا وہاں پر جانا بالکل ٹھیک ہے کیونکہ اس وقت تک اسٹیبلشمنٹ تبدیل ہو چکی ہوگی۔ اگلے دو تین ماہ کیسے گزریں گے اس کا پتہ بھی چل جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here