نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران رواں برس جون کے بعد سب سے زیادہ مریضوں نے ہسپتالوں کا رخ کیا ہے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 1000 سے زائد مریضوں نے کورونا کے شبہ میں ہسپتالوں کا رخ کیا ہے ، چار ماہ میں پہلی مرتبہ 1000 سے زائد مریض کورونا وائرس کی وجہ سے ہسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں ، نیویارک میں 22جون کے بعد سے رواں ماہ سب سے زیادہ 1 ہزار 23 مریضوںکو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے ، پانچ ستمبر کو کورونا وائرس سے متاثرہ 410 افراد کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔