نیویارک (پاکستان نیوز)صدر بائیڈن نے امیگریشن آفیسرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ حاملہ اور نرسنگ کے شعبے سے وابستہ خواتین کو گرفتار کرنے سے گریز کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ حکومتی تحویل میں موجود ایسی خواتین کی سہولیات کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری کی جائے گی ، اس سلسلے میں یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای ) کے قائم مقام ڈائریکٹر ٹی جانسن نے خواتین کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط بھی کیے ۔