واشنگٹن(پاکستان نیوز) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر دوسری صدارتی ٹرم میں ان کا غیر جمہوری طریقے سے رواستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو ملک خلفشار کا شکار ہو جائیگا اور لوگ اسٹیبلشمنٹ کے اس رویہ کیخلاف سڑکوں پر نکل آئینگے، گزشتہ الیکشن میں بھی اسٹیبلشمنٹ نے خفیہ طریقوں سے انہیں ہروایا تھا اب بھی وہ اپنے مقاصد کی تکمیل کیلئے نت نئے طریقے استعمال کر رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ اگر اب کی بار ایسا ہوا تو اسٹیبلشمنٹ کو سخت عوامی رد عمل کا سامنا کرنا پڑیگا، امریکی آئین اور قانون ہر گز اجازت نہیں دیتا کہ غیر سیاسی ادارے اندرون خانہ اپنے مقاصد اور مہروں کیلئے گھٹیا سیاست کریں۔