واشنگٹن (پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے نیٹو کے یورپی اتحادی ممالک کو ایک سوال نامہ بھیجا ہے، جس کا مقصد امریکی پالیسیوں کیلئے ان کی حمایت اور دفاعی تعاون کا جائزہ لینا بتایا گیا ہے۔ سوالنامے میں پوچھا گیاہے کہ کیا وہ امریکہ کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے میں کسی قسم کی پابندی عائد کرتے ہیں یا نہیں۔ نیٹو اتحادی امریکی کمپنیوں سے کتنا دفاعی سامان خریدتے ہیں۔ ”میڈ ان یورپ” پالیسیوں پر انکا کیا مؤقف ہے۔ امریکی اقدام پر بعض یورپی اتحادیوں نے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا اس کے ذریعے وفاداری کا اندازہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔











