دبئی (پاکستان نیوز) ڈنمارک میں بڑے پیمانے پر ٹیکس فراڈ کرنے والے ملزم سنجے شاہ کو پولیس نے دبئی سے گرفتار کرلیا۔ دبئی پولیس نے بتایا کہ سنجے شاہ نے ڈنمارک میں 1.7 ارب ڈالر کا ٹیکس فراڈ کیا، ملزم کی گرفتاری متحدہ عرب امارات اور ڈنمارک میں ملزمان کی حوالگی کے معاہدے کے بعد ہوئی۔ ڈنمارک کی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ ملزم سنجے شاہ فراڈ کرنے کے بعد ملک سے فرار ہو گیا تھا اور وہ 7 سال سے ڈینش عدالت کو مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق سنجے شاہ 52 سالہ برطانوی شہری ہے جسے جلد ڈنمارک حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔