واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت77.41 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اگست کے سودے 73.34 ڈالر فی بیرل کی قیمت پر ہوئے۔متحدہ عرب امارات کا مربن کروڈ70.59 ڈالر میں فروخت ہوا۔










