ٹرمپ کاباتھ روم میں قالین بچھانے کی عجیب عادت کا انکشاف

0
6

واشنگٹن (پاکستان نیوز)ٹرمپ نے اپنے صدارتی دفتر کو سونے کے ٹرافیز، گلدانوں اور دیگر آرائشی سامان سے سجایا ہے، جس کے بارے میں نئی کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ ان کے اندر موجود رئیل اسٹیٹ ڈویلپر اور ہوٹل کے مالک کی شخصیت کا عکاس ہے۔ سی این این کے میزبان جان برمین نے نیویارک ٹائمز کے نامہ نگاروں میگی ہیبرمین اور جوناتھن سوان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی نئی کتاب رجیم چینج کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کی نئی سجاوٹ کے بارے میں سوالات کیے۔اس دوران یہ انکشاف سامنے آیا کہ صدر ٹرمپ کو اپنے باتھ روم میں قالین بچھانا بے حد پسند ہے اور وائٹ ہاؤس میں دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد ان کی اولین ترجیحات میں سے ایک باتھ روم میں قالین کو بحال کرنا تھا۔ نامہ نگاروں نے بتایا کہ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں بھی یہ ایک مستقل معمول تھا اور عملے کو ہر چیز کو اسی طرح بحال کرنے کی ہدایت کی جاتی تھی۔ یہ تفصیلات جان کر سی این این کے میزبان اور وہاں موجود دیگر افراد شدید حیرانی اور ناگواری کا اظہار کیا۔ ماہرینِ تعمیرات اور عام گھروں میں بھی باتھ روم میں قالین کو غیر دلکش اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے منافی سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس سے پھپھوندی لگنے اور بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے۔ تاہم ٹرمپ کی اس عجیب عادت نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ میزبان نے کہا کہ یہ بات ان کے ساتھیوں کو سب سے زیادہ ناگوار اور کراہت آمیز لگی ہے۔ ٹرمپ کے ساتھیوں کا ماننا ہے کہ دفتر کی سجاوٹ ٹرمپ کے لیے ایک تھراپی کی طرح ہے جس سے انہیں سکون ملتا ہے، لیکن باتھ روم میں قالین بچھانے کا فیصلہ سب کے لیے ایک ناقابل فہم اور ناپسندیدہ قدم ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here