اعلیٰ عہدوں پر بھارتی امریکن قابض

0
19

واشنگٹن (پاکستان نیوز) نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے اعلیٰ عہدوں پر انڈین امریکنز کا غلبہ ہے جس پر امریکی عوام غیرمطمئن ہیں، جن اہم عہدوں کیلئے انڈین امریکنز کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں ایف بی آئی ، ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ آفیشنسی سمیت دیگر ادارے شامل ہیں ،44سالہ کاش پٹیل بھارتی پنجاب کے شہر گجرات سے تعلق رکھتے ہیں ، تلسی گبارڈ کا ہندوستان سے کوئی براہ راست تعلق نہیں ہے، لیکن ہندو مت سے اس کا گہرا تعلق ہے۔SpaceX کے سی ای او ایلون مسک کے ساتھ، ٹرمپ نے وفادار اور سابق صدارتی امیدوار وویک رامسوامی کو حکومت کی کارکردگی کے اپنے نئے محکمے کی قیادت کے لیے منتخب کیا، رامسوامی اپنے ہندو ہونے کا عتراف کرچکے ہیں ، ٹرمپ نے ایک اور انڈین امریکن کاش پٹیل کو ایف بی آئی کا ڈائریکٹر منتخب کیا ہے ،44 سالہ کشیپ پٹیل کو ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی وفادار ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ٹرمپ کی جیت کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ کشیپ پٹیل کو امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا سربراہ مقرر کیا جا سکتا ہے تاہم ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ جان ریڈکلف کو سی آئی اے کے سربراہ کے لیے نامزد کریں گے۔کاش پٹیل امریکی وزیر دفاع کرسٹوفر ملر کے چیف آف سٹاف کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ان کے علاوہ ٹرمپ نے ہندوستانی نژاد ڈاکٹر جے بھٹاچاریہ کو بھی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا ڈائریکٹر نامزد کیا ہے۔ بھٹاچاریہ کا کولکتہ سے تعلق ہے، ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں اوشا چلوکری وانس کو بھی دیکھا جائے گا، جو ایک ہندوستانی نژاد امریکی ہندو ہیں،ٹرمپ کابینہ میں کثیر تعداد میں امریکنز انڈینز کی نامزدگیوں پر امریکی عوام مطمئن دکھائی نہیں دے رہے ہیں ، انڈینز امریکن کا اہم عہدوں کے لیے انتخاب ان کیلئے خدشات کا باعث بن رہا ہے ، امریکی عوام کے ساتھ ڈیموکریٹس اور دیگر سیاسی نمائندوں کی جانب سے بھی انڈینز امریکنز کی تعیناتیوں پر خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے ، ڈیموکریٹ جماعت کے کانگریس رکن کرس مرفی نے کہا ہے کہ ‘انھیں یہ خدشہ ہے کہ کاش پٹیل صرف ری پبلکنز کے مفادات کا ہی تحفظ کریں گے اور ہر امریکی شہری کے تحفظ کی پرواہ نہیں کریں گے۔سینیٹر بل ہیگرٹی نے کہا کہ انھوں نے کشیپ پٹیل کی نامزدگی کے لیے ٹرمپ کی حوصلہ افزائی کی ہے،ایف بی آئی میں بہت سنجیدہ نوعیت کے مسائل ہیں، جنھیں امریکی عوام جانتے ہیں، ان کے مطابق وہ یکسر تبدیلی چاہتے ہیں اور کشیپ پٹیل ہی ایسے شخص ہیں جو ایسا کر سکتے ہیں۔ رابرٹ ایف کینیڈی وزیر صحت اینڈ ہیومن سروسز، لوری شاویز وزیر محنت ، اسکاٹ بیسنٹ وزیر خزانہ، مارکو روبی وزیر خارجہ، پیٹ ہیگستھ وزیر دفاع، پام بوندی وزیر انصاف ،ڈوگ برگم وزیر داخلہ ، بروک رولنزوزیر زراعت ، ہاورڈ لوٹنک وزیر کامرس، اسکاٹ ٹرنروزیر وزیر ٹرانسپورٹیشن، کرس رائٹ وزیرتوانائی ، لنڈا میک موہن وزیر تعلی ، مڈگلس کولنز وزیر سابق فوجی امور ،کرسٹی نوم وزیر ہوم لینڈ سیکورٹی جبکہ کاش پٹیل ایف بی آئی کے ڈائریکٹر ہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here