تھپڑ کے بدلے تھپڑ؛لڑکی پر تشدد کے مجرم کیخلاف مریم نواز کا سخت ردعمل

0
13

فیصل آباد (پاکستان نیوز)تجارتی مرکز میں دکان کی ایک محنت کش سیلز گرل پر مال کے مالک کے بدترین تشدد کے بعد پنجاب پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پولیس کی حراست میں ملزم کو لا کر سیلز گرل کے ہاتھوں تھپڑ مروانے کی ویڈیو جاری کی اور غریب یا کمزور پر تشدد کرنیوالوں کے خلاف تھپڑ کے بدلے تھپڑ کی سزا کے عمل کا دفاع کیا۔ اس واقعے اور وزیراعلیٰ کی ویڈیو پر حقوق انسانی کے حلقوں اور قانونی ماہرین کی جانب سے شدید ردعمل اور قانون کی حکمرانی پر تنقید کی گئی تاہم وزیراعلیٰ مریم نواز نے تنقید کرنے والوں کو جعلی دانشور قرار دیتے ہوئے اپنے فیصلے کو غریب بالخصوص خواتین کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست غریبوں کے حقوق کے تحفظ اور ظالموں کو سبق سکھانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔ فیصل آباد پولیس نے ملزم کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے اسے جیل منتقل کر دیا ہے جبکہ عوامی سطح پر اس واقعے اور وزیراعلیٰ کے ایکشن پر ملا جلا ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here