نئی دہلی(پاکستان نیوز) بھارتی وزیر اعظم مودی نے گھٹنے ٹیک دیئے ،کسانوں سے معافی مانگتے ہوئے تینوں متنازعہ زرعی قوانین کی منسوخی کا اعلان کردیا ۔کسانوں کا ایک سال سے جاری احتجاج رنگ لے آیا ،مودی کو شکست فاش پر کسانوں نے فتح کا جشن منایا، کسانوں نے مودی کی زبان پر اعتبار کرنے سے انکار کرتے ہوئے جواب میں کہا ہے کہ نوٹیفیکیشن جاری ہونے تک احتجاج جاری رہے گا پہلے متنازعہ قوانین ختم کرو پھر ہی احتجاج ختم ہو گا اور معافی بھی قبول کی جائے گی،اپوزیشن رہنما ،سونیا گاندھی ،راہول گاندھی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کسانوں نے تکبرکا سر جھکا دیا۔