اسلام آباد (پاکستان نیوز) پاکستانی پاسپورٹ اکثر دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل ہوتا ہے مگر پھر بھی اسے چند ممالک کی جانب سے ویزا فری قیام کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جنوری سے جون 2025 ء کیلئے دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کی فہرست کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو 33 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ فہرست میں ویزا فری رسائی کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا، 12ممالک ایسے ہیں جہاں پاکستانیوں کو اپنے پاسپورٹس پر جانے کیلئے ویزے کی ضرورت نہیں۔ ان میں بارباڈوس ،کیریبئین جزائر ،جنوبی بحرالکاہل ،ڈومینیکا ،کیریبئین جزائر ، جزیرہ مڈغاسکر ،مائیکرو نیشیا ،نیووے ، روانڈا ،سینٹ ونسنٹ ،دی گریناڈنیز ،ٹرنڈا ،ٹوباگو اور وانواتو شامل ہیں۔