بائیڈن : 50 ملین بیرل تیل ریلیز

0
112

واشنگٹن (پاکستان نیوز) محکمہ توانائی ملک کے سٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو سے 50 ملین بیرل تیل جاری کرے گا، وائٹ ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا کہ 50 ملین بیرل میں سے 32 ملین کو بالآخر اگلے برسوں میں اسٹریٹجک ریزرو میں واپس کر دیا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ریزرو کا ذخیرہ برقرار رہے۔مزید 18 ملین بیرل تیل کی فروخت جاری رکھی جائے گی جس کی کانگریس نے پہلے ہی اجازت دے دی تھی۔امریکہ کی جانب سے ریزرو پٹرول سے ایندھن جاری کرنے کا اعلان چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ کے ساتھ مذاکراتی اجلاس میں سامنے آیا ہے جو اپنے اپنے اسٹریٹجک ذخائر کو بھی استعمال کریں گے۔بائیڈن انتظامیہ نے مبینہ طور پر سپلائی بڑھانے کے لیے حالیہ ہفتوں میں اسٹریٹجک ریزرو آپشن پر تبادلہ خیال کیا تھا کیونکہ مہنگائی کے بارے میں وسیع تر خدشات کے درمیان صارفین کو گیس کی بلند قیمتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔محکمہ محنت نے اس ماہ کے شروع میں اعدادوشمار جاری کیے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اکتوبر میں صارفین کی قیمتوں میں توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے اضافہ ہوا اور سالانہ مہنگائی 30 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔کنزیومر پرائس انڈیکس کے مطابق افراط زر پچھلے مہینے 0.9 فیصد اور اکتوبر کے دوران 12 ماہ کی مدت میں 6.2 فیصد تک بڑھ گیا۔سینیٹ کی توانائی اور قدرتی وسائل کی کمیٹی کے رینکنگ ممبر سینیٹ جان باراسو نے منگل کے روز کہا کہ بائیڈن کی اپنی پالیسیوں کو سٹریٹجک ریزرو میں استعمال کرنے کی ضرورت تھی۔وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ آج کا اعلان امریکی عوام کے لیے اخراجات کو کم کرنے اور ہماری مضبوط اقتصادی بحالی کو جاری رکھنے کے لیے اپنی طاقت میں سب کچھ کرنے کے لیے صدر کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here