پاکستان کو ڈبونے والی بجلی کی تقیسم کار کمپنیوں کے مالکان بے نقاب

0
42

اسلام آباد (پاکستان نیوز) پاکستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں آئی پی پیز کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں ، نجی یو ٹیوب چینل کی جانب سے آئی پی پیز کمپنیوں کے مالکان کے نام سامنے لائے گئے ہیں جس میں بتایا گیا کہ اینگرو کے شاہد دائود کے آئی پی پیز میں 4یونٹ ہیں ، بڑی کاروباری شخصیت میاں منشا کے4یونٹ ہیں، گل احمد کمپنی کا ایک یونٹ ، نسیم سیگل کا ایک یونٹ ہے، عبوری حکومت کا حصہ رہنے والے ندیم بابر کے 2یونٹ ہیں ، سلمان فاروقی کا ایک یونٹ ہے ، شیرازی گروپ کے دو یونٹ ہیں، فوجی فائونڈیشن گروپ کے چار یونٹ ہیں ، رزاق دائود کا 450میگا واٹ کا ایک یونٹ ہے ، سلیم سیف اللہ گروپ کا 229میگا واٹ کا ایک یونٹ ہے ، جہانگیر ترین کے 4یونٹ ہیں ، وزیراعطم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے شوگر مل کے لیے ایک یونٹ لگا رکھا ہے، سفائر گروپ کے 3یونٹ ہیں ، آئی پی پیز مالکان حکومت کو تبدیل کرنے اور ہٹانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں ، ان کے لیے ایک ہزار ارب کی رقم کوئی اہمیت نہیں رکھتی ، ان کے ناجائز منافع سے پاکستان اور پاکستانی ڈوب رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here