نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے گزشتہ دور امریکہ کے دوران پراپرٹی سیٹلمنٹ کے لیے مارک سیگل سے خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے ، اس ملاقات کو کمیؤنٹی اور میڈیا سے خفیہ رکھا گیا حتی کے کونسل جنرل آفس میں میڈیا کو مکمل بلاک رکھا گیا۔بلاول بھٹو جو اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں ان کے نام ایک پراپرٹی سامنے آئی ہے جو نیو برانسوک نیو جرسی میں موجود ہے جس کی اس وقت کی مارکیٹ ویلیو تقریباْ کئی ملینز میں ہے۔ یاد رہے آصف علی زرداری نے ایک پیپلز فیملی نام کا ٹرسٹ 2003 میں امریکہ میں بنایا تھا اور یہاں سے اپنے نام کی تمام پراپرٹیز نکال کر ورلڈ سیونگ اینڈ فیڈرل سیونگ بینک سے باقاعدہ لون لیا تھا جس کا فائل نمبر 000356866 ہے اور تمام پراپرٹیاں John H Jones سے سیگل ٹرسٹ میں ڈال دی گئی تھیں۔ مارک سیگل بھٹو فیملی اور زرداری کے سارے معاملات کو لابنگ سمیت امریکہ میں ذاتی طور پر دیکھتے ہیں، اس سے قبل آصف علی زرداری کے نام کچھ پراپرٹیاں نیویارک امریکہ میں نکلی تھیں جن کا ایڈریس 524ـE 72 Street Apt # 37 F Block 1483 Lot 1097 بنام RCON Condominiums & Blair Condo سامنے آیا ہے جس پر پاکستان میں آصف علی زرداری کے خلاف الیکشن کمیشن کے گوشوارے میں امریکہ کی پراپرٹی کو ظاہر نہ کرنے پر ان کی بیل پاکستانی اعلی عدالت نے خارج کردی تھی۔ اب چونکہ بلاول بھٹو کی بھی پراپرٹی امریکہ میں ظاہر ہوچکی ہے اس لیئے مارک سیگل کے ذریعے اس کو مینیج کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے تاکہ اگر سرچ کیا جائے تو مارک سیگل کا نام سامنے آئے اسی لیئے بلاول بھٹو کو پاکستانی کمیؤنٹی اور میڈیا سے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دور رکھا گیا تاکہ ان سے پراپرٹی کے بارے میں کوئی سوال نہ کیا جائے۔