بجٹ کی مخالفت پر راشدہ طالب الیگزینڈریا کی کرسٹین سائنما پر تنقید

0
110

واشنگٹن(پاکستان نیوز) پروگریسو کی کانگریس وومن الیکزینڈریا اوکیسیو کورٹیز اور راشدہ طالب نے ڈیموکریٹس کے 3.5کھرب ڈالر کے بجٹ کی مخالفت پر ڈیموکریٹ کی نمائندہ کرسٹین سائنما کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ، اوکیسیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لکھا کہ سائنما عوامی مسائل پر توجہ دینے کی بجائے ری پبلیکن کے ساتھ دوستیاں بڑھانے میں مصروف رہتی ہیں ، راشدہ طالب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سائنما کو ملکی انفراسٹرکچر اور ضروریات کے متعلق کوئی پرواہ نہیں ، ان کی اپنی اسٹیٹ میں سیلاب ہے ، لوگ حکومتی امداد کے منتظر ہیں لیکن سائنما کو ان کی بجائے اپنے کانگریس کے دوست بنانے کی فکر ہے اور اسی میں وہ مصروف رہتی ہیں ۔راشدہ طالب نے لکھا کہ ہم کسی صورت سائنما کو کسی صورت صدر منتخب نہیںکریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here