جاپان اولمپکس کے متنازع اشتہار پر شدیدتنقید اور تحفظات کا اظہار

0
138

نیویارک (پاکستان نیوز) جاپان میں جاری اولمپکس کے متنازع اشتہار نے دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے ، عالمی کمپنی نائیکی کی جانب سے اولمپکس میں ایک اشتہار چلایا گیا ہے جس کے دوران ہر سنگل گیم میں خاتون کو جیتتے ہوئے دکھایا گیا ہے ، شوبز شخصیات نے اعتراض اٹھایا ہے کہ اس طرح مردوں کی دل آزادی نہیں ہونی چاہئے ، جاپان اولمپکس میں صرف خواتین شرکت نہیں کر رہی ہیں بلکہ آدھے سے زائد مرد حضرات حصہ لے رہے ہیں جوکہ ہر سطح پر کامیابی حاصل کر رہے ہیں ، ایسے موقع پر صرف خواتین کی اجارہ داری دکھانا مناسب قرار نہیں جا رہا ہے ۔ دنیا بھر میں اولمپکس مقابلے دیکھنے والے شائقین اشتہار پر سوالات اٹھا رہے ہیں کہ اولمپکس میں صرف خواتین ہی شرکت نہیں کر رہی ہیں بلکہ مرد حضرات بھی حصہ لے سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here