نوجوانوں کیلئے بائیڈن کا 1.8 ٹریلین ڈالرز کے معاشی پیکج کا اعلان

0
138

واشنگٹن (پاکستان نیوز)کرونا بحران کے شکار امریکیوں کی مالی مدد کے لیے بائیڈن حکومت نے دو سالہ منصوبے کا اعلان کر دیا ہے جس میں 19 کھرب ڈالرز کی ادائیگی شامل ہیں، بچوں کی دیکھ بھال کے لیے 225 ارب ڈالر اور خاندانوں کی مدد کے لیے فی کس ماہانہ 250 ڈالر کی ادائیگی شامل کی گئی ہیں۔صدر نے کانگریس سے خطاب کے دوران ‘امریکن فیملی پلان’ بھی متعارف کرایا جو ان کے بقول دنیا بالخصوص چین جیسے ملکوں کے ساتھ صحت مند تقابل کے لیے ضروری ہے جس کے تحت امریکی نوجوانوں کو مزید معیاری تعلیم دی جائے گی۔فیملی پلان میں صدر بائیڈن نے بچوں کی پیدائش کے موقع پر 12 ہفتوں کی تنخواہ سمیت چھٹی کا بھی اعلان کیا۔ صدر نے چھ سال سے زیادہ عمر کے بچوں والے کنبے کے لیے 2600 ڈالر کی ٹیکس چھوٹ کی بھی تجویز دی۔امریکن فیملیز پلان’ کی تفصیل پیش کرتے ہوئے انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اس اہم قانون سازی کو کانگریس سے منظور کرانا چاہتے ہیں۔صدر بائیڈن نے ‘افورڈ ایبل کیئر ایکٹ’ کے تحت دسیوں لاکھوں افراد کے پریمیم میں کمی کا بھی اعادہ کیا۔ انہوں نے اس پروگرام کو کم آمدن والے لاکھوں افراد کے لیے لائف لائن قرار دیا اور کہا کہ عالمی وبا نے اس پروگرام کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا ہے۔صدر بائیڈن نے ادویات کی قیمتوں کا بھی اپنے خطاب میں ذکر کیا اور کہا کہ دنیا بھر میں تجویز کردہ ادویات کی قیمت امریکہ میں سب سے زیادہ ہے اور باقی ملکوں کی نسبت تین گنا زیادہ ہے۔ بائیڈن کے خطاب کے موقع پر سماجی فاصلہ ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے کانگریس کے مشترکہ اجلاس کے دوران حاضرین کی شرکت کو محدود رکھا گیا تھا۔ 535 ارکانِ کانگریس میں سے محض 200 کو مدعو کیا گیا جب کہ قانون سازوں کو مہمان ساتھ لانے کی بھی اجازت نہیں تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here