ٹیکساس میں بھیس بدل کر آپریشن کرنیوالامسلم پولیس افسر

0
120

ٹیکساس (پاکستان نیوز) ٹیکساس میں مسلمان اسسٹنٹ پولیس چیف تعینات ہونیوالے یاسر بشیر نہ صرف اس پوسٹ پر پہلے پاکستانی ہیں بلکہ وہ بھیس بدل کر مجرموں کیخلاف خفیہ آپریشنز کی قیادت بھی کر چکے ہیں۔یاسر پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں پیدا ہوئے تھے اور بچپن میں ہی امریکہ منتقل ہو گئے۔یاسر نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں پولیس میں جانے کیلئے ہی پیدا ہوا ہوں کیونکہ مجھے لوگوں کی مدد کرنا پسند ہے۔کئی دفعہ کسٹمر بن کر بینک گیا کیونکہ چور رقم نکلوانے والوں کا پیچھا کر کے انہیں لوٹ لیتے تھے ، کئی چوروں نے میرا پیچھا کیا اور اس طرح میں نے بہت سے چوروں کو پکڑا، کئی بار مجھ پر خطرناک حملے بھی ہوئے۔یاسر نے قدرتی آفات کے دوران بھی بہت خدمات سرانجام دیں، امریکی میڈیا نے انکی بہت تعریف کی اور سابق صدر ٹرمپ نے انہیں سٹیج پر بلا کر خراج تحسین پیش کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here