کیئر اوہائیو چیپٹر کا کالے افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد

0
141

 

مسلم کمیونٹی کے ہزاروں افرا دکی شرکت ، تمام کمیونٹیز کے حقوق برابر اور ہم سب متحد ہیں ، رومن اقبال

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں مسلمانوں کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم کیئر اوہاﺅ نے کالے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ریلی کا انعقاد کیا جس میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی ، اس موقع پر کیئر اوہائیو کے ایگزیکٹو اینڈ لیگل ڈائریکٹر رومن اقبال نے کہا کہ نسل پرستی کی امریکہ جیسے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے ، تمام کمیونٹیز کو نسل پرستی کے خلاف متحد ہوتے ہوئے اس کے خلاف متحد ہونا ہوگا ، انھوں نے کہا کہ ایک چیز کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ مسلم کمیونٹی کالے افراد سے جدا یا مختلف نہیں ہے ، تمام کمیونٹیز برابری کے حقوق رکھتی ہیں ، کسی کی بھی حق تلفی نہیں ہونی چاہئے ، ریلی کے دوران سینکڑوں افراد نے کالے افراد کے ساتھ اظہار یکجتی کیا اور ان کے حقوق کے لیے نعرے بازی کی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here