ٹرمپ کی جانب سے اسلام فوبیا ، مذہبی انتہا پسندی کا سلسلہ نہ رک سکا

0
156

اسلام مخالف ریٹائرڈ بریگیڈئیر جنرل انتھنی ٹاٹا کو پینٹا گون میں بڑے عہدے کیلئے نامزدکر دیا

نیویارک (پاکستان نیوز) ٹرمپ کی جانب سے اسلام فوبیا اور مذہبی انتہا پسندی کا سلسلہ اب بھی نہ رک سکا ، اسلام کے شدید ترین مخالف ، اوباما کو مسلمان کہنے والے اور سیاسی حریفوں کے بدترین ناقد ریٹائرڈ بریگیڈئیر جنرل انتھنی ٹاٹا کو پینٹا گون میں ڈیفنس پالیسی کا سیکرٹری نامزد کر دیا گیا ہے ، ٹاٹا نے 2018سے اپنے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے ہمیشہ اسلام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور یہاں تک کے باراک اوباما کو امریکہ کی تاریخ کا واحد صدر بتایا جنھوں نے دنیا بھر کے اسلامی ممالک کی سب سے زیادہ مدد کی ، اپنی ٹوئیٹس میں انھوں نے باراک اوباما کو دہشتگرد لیڈر قرار دیا ہے ، ٹاٹا کا یہ بیان بھی کافی مقبول ہوا جو انھوں نے ایک ریڈیو پروگرام کے دوران دیا کہ اوباما کی جانب سے ایرانی حکومت کی مدد کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اسرائیل کو ایران کے ہاتھوں ختم کرانا چاہتے ہیں ، ٹاٹا نے ٹرمپ کے حکومت میں آنے کے بعد سے ان کی پالیسیوں اور اقدامات کا ہمیشہ دفاع کیا ، وہ ٹرمپ کے بہت بڑے سپورٹر ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے پینٹا گون میں ان کو اتنی بڑی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here