نیویارک :ٹرین میں سوئی خاتون کو آگ لگا کر زندہ جلا دیا گیا

0
17

نیویارک(پاکستان نیوز)نیویارک کی سب وے ٹرین میں سوئی ہوئی خاتون کو آگ لگا کر زندہ جلا دیا گیا، مذکورہ خاتون بروکلین کے کونی آئی لینڈ اسٹیشن میں ایک سب وے ٹرین میں تھی۔ٹرین میں ایک شخص نے اچانک اس کے کپڑوں کو لائٹر سے آگ لگا دی، جس سے خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔پولیس نے مشتبہ شخص کو بعد میں سب وے میں سفر کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حملے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ملزم کو قصور وار قرار دے دیا گیا ہے ، محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ ملزم کو واقعے کے 6 گھنٹے بعد گرفتار کیا گیا، مشتبہ شخص 2018ء میں بغیر اجازت امریکہ میں داخل ہوا تھا۔محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے کہا ہے کہ کچھ دنوں بعد ملزم کو گوئٹے مالا ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ واضح نہیں ملزم کب غیر قانونی طور پر دوبارہ امریکہ میں داخل ہو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیویارک کی سب وے ٹرین میں سوئی ہوئی عورت کو جلا کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here