نیویارک (پاکستان نیوز) ملک میں کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بے روزگاری کی شرح 50لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ گزشتہ ایک ہفتے میں بے روزگاری کے حوالے سے درخواستیں جمع کرانے والوں کی تعداد 13لاکھ تک جا پہنچی ہے، بے روزگار افراد کی مجموعی تعداد فلوریڈا اور ٹیکساس کی آبادی سے بھی زائد ہے ۔لیبر اتھارتی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں بے روزگاری کی شرح میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ کورونا لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ملازمین کی اکثریت بے روزگاری کے لیے درخواستیں جمع نہیں کر ا سکی تھیں لیکن اب لاک ڈاﺅن ختم ہونے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد بے روزگاری الاﺅنس کے لیے درخواستیں جمع کرا رہی ہے ۔